پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم جنس پرست کلب پر حملہ، عمر متین کا باپ افغانستان میں کیا عہدہ حاصل کرنا چاہتا تھا ؟ طالبان سے کیا تعلق تھا ؟ برطانوی اخبار کا دعویٰ

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلینڈو کے کلب میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور عمر متین کے والد صدیق متین کے بارے میں یہ انکشا ف ہو ا ہے کہ صدیق متین افغان صدر بننے کے لیے کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ طالبان کا حامی بھی رہ چکا ہے ، صدیق متین پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم بھی چلاتا رہا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق صدیق متین نے خود کو افغان صدر کے لیے امیدوار قرار دیا ہے جبکہ اسی مقصد کے لیے اس نے واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ امریکی کانگریس کا دورہ کیا اور سیاسی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔اخبار کے مطابق صدیق متین اکثر اپنے پیج پر ایسے ویڈیوز اور پیغامات پوسٹ کرتا رہا ہے جس میں وہ افغان صدر کی طرح احکامات دیتا نظر آتا ہے۔صدیق متین کی جانب سے امریکی صدر اوباما کو لکھے گئے خطوط میں اس نے افغان طالبان کی بھی حمایت کی ہے۔ صدیق متین امریکی حکام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان مخالف نفرت انگیز مہم چلانے میں ملوث رہا ہے۔انہوں نے یوٹیوب چینل پر کئی پروگرامات کیے جس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا ، جبکہ امریکا سے پاکستان کی امداد روکنے کے لیے بھی پروپیگنڈا کرتا رہا۔ وہ سینٹ لویسا میں 2 لاکھ اکیس ہزار ڈالر کے پراپرٹی کا مالک ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…