اورلینڈو (آئی این پی)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں ہونے والی فائرنگ کے دوران ماں اور بیٹے کے درمیان میسج پر ہونے والی آخری بات چیت سامنے آگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں ہونے والی فائرنگ کے دوران ایک نوجوان نے اپنی ماں کو میسج کیا کہ ماں میں باتھ روم میں بند ہوں مارا جاﺅں گا جس کے جواب میں ماں نے میسج کیا کہ تم کہاں ہو مجھے جگہ بتاﺅ؟ ۔