اورلینڈو(آئی این پی)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور عمرمتین نے فائرنگ سے پہلے 911پر کال کی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے سے پہلے عمرمتین نے فائرنگ سے پہلے 911پر کال کی تھی۔کال میں میں عمر متین نے داعش کے سربراہ سے بیعت کا بتایا تھا۔ اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد نیویارک میں پرچم سرنگوں کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ،ہلاک ملزم عمر متین فلوریڈا کے شہر پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی تھا۔ گورنرفلوریڈا کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ واضح طور پر دہشتگردی ہے ۔ واقعہ کے بعد نیویارک میں پرچم سرنگوں کردیا گیا۔