جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ہم جنس پرستوں کا قتل عام،امریکی صدر اوباما کاشدیدردعمل،بڑے اقدامات کا اعلان

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر باراک اوبامہ نے سانحہ فلوریڈاکو امریکی تاریخ میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت اور دہشت گردی کا کوئی اقدام ہمیں بدل نہیں سکتا ،فلوریڈا میں حملہ ہم سب پر حملہ ہے،امریکہ کے لئے آج کا دن بہت برا ہے،ہلاک شدگان اور زخمیوں کے اہلخانہ سے مکمل ہمدردی ہے،مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،حملہ آور دستی بم اور خطرناک سے لیس تھا،متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی،حملے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں،حقائق کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب پر فائرنگ کے واقعے کے بعد جاری اپنے بیان میں امریکی صدر براک اوباما نے کہاکہ فلوریڈا میں فائرنگ کا واقعہ شدت پسندی اور دہشتگردی سے مربوط ہے ،حقائق کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، یہ حملہ ہم سب پر حملہ ہے ۔انھوں نے کہاکہ فلوریڈا حملہ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں امریکی صدر نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ایف بی آئی دہشت گردی کے واقعہ کی حیثیت سے تحقیقات کر رہی ہے ۔ سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے لئے قربانیاں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے دہشتگردوں سے ممکنہ تعلقات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسیوں نے واقعہ سے متعلق رپورٹ دی ہے ۔ امریکی ریاست میں دہشتگردی کا بدترین واقعہ ہے ۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے ۔ انہوں نے کہ حملہ آور دستی بم اور خطرناک سے لیس تھا۔ نفرت اور دہشت گردی کا کوئی اقدام ہمیں بدل نہیں سکتا ۔ امریکہ کے لئے آج کا دن بہت برا ہے ۔ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ یہ حملہ ہم سب پر حملہ ہے ۔امریکی گہرے دکھ میں ہیں،حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ لوگ نائٹ کلب میں ہلہ گلہ کر رہے تھے حملہ آور نے فائرنگ کر دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…