اورلینڈو(آئی این پی)فلوریڈا میں 50 افراد کو گولی مار کر قتل کرنے والے عمر متین کے والد میر صدیق نے بیٹے کے اقدام پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر کے اقدام کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں،پورے ملک کی طرح وہ بھی صدمے کی حالت میں ہیں، متین کی ملاقات دو ہم جنس پرست مردوں سے ہوئی تھی تب سے ہم جنس پرستوں کے خلاف اس کے دل میں نفرت پید ا ہو گئی تھی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں عمر متین کے والد نے کہاکہ اپنے بیٹے کے اقدام پر معذرت خواہ ہوں، اپنے بیٹے کے ارادوں کا علم نہیں تھا،عمر کے اقدام کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ میر صدیق کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کے فعل سے پورے ملک کی طرح وہ خود بھی شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔میر صدیق کے مطابق دو ماہ پہلے متین کی ملاقات دو ہم جنس پرست مردوں سے ہوئی تھی، تب سے اس کے دل میں ہم جنس پرستی کے خلاف نفرت پیدا ہو گئی تھی۔ذرائع کے مطابق۱ عمر متین کا نام کسی واچ لسٹ میں نہیں تھا تاہم پولیس دہشت گرد تنظیموں سے عمر متین کے تعلقات کی تفتیش کر رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت عمر متین کے نام سے ہوئی ہے جو پیدائشی طور پر امریکی شہری تھا جبکہ اس کے والد کا تعلق افغانستان سے تھا۔