کابل(آئی این پی)افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف عملی اقدامات کرنا ہونگے،افغان حکومت نے پاکستان کے تعاون سے امن عمل میں تیزی لانے کے لئے اپنی پوری کوششیں کیں لیکن پاکستان کی حکومت نے اپنی وعدوں کو پورا نہیں کیا۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹیو کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہپاکستان کو اپنی سرزمین پر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف عملی اقدامات کرنا ہونگے، مسئلے کوافغانستان اورپاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن سے ملاقا ت کے دروان اٹھایا گیاتھا۔عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے لڑنے کے لئے اسلام آباد کے مخلص تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ دہشت گردی خطے کے لئے ایک خطرہ اورانسانیت کی دشمن ہے۔عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا کہ افغان حکومت نے پاکستان کے تعاون سے امن عمل میں تیزی لانے کے لئے اپنی پوری کوششیں کیں لیکن پاکستان کی حکومت نے اپنی وعدوں کو پورا نہیں کیا،طالبان رہنماپاکستان میں مارا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت توقع کرتی ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہئیں اور خطے و دنیا میں امن و استحکام لانے میں مدد کرے۔عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں اور افغان حکومت طالبان رہنما کی موت کے بعد ملنے والے موقع پر غور کرکے امن عمل پرکام کرنے کے لئے تیار ہے۔