پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپ اور روس کا تنازعہ اب کھیل کے میدان میں ،سخت کارروائی کا اعلان

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)یورپی ممالک کی فٹبال کی نگران تنظیم یوئیفا نے انگلینڈ اور روس کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں شائقین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد روس کی فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔رشین فٹبال ایسوسی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ روس پر لگائے جانے والے الزامات میں شائقین کی جانب سے دھکم پیل نسل پر ستانہ رویہ اور گراؤنڈ میں آتشبازی کے الزام شامل ہیں۔روس کے لیے سزا کا تعین منگل کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔دوسری جانب یورپی فٹبال کے ادارے یوئیفا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز فرانس کے شہر مارسے میں انگلینڈ اور روس کے فٹبال شائقین اور پولیس کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔انگلینڈ اور روس کے درمیان یورو 2016 کے گروپ بی کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا اور اس دوران سٹیڈیم میں شائقین کے درمیان جھڑپیں دیکھی گئیں جن میں بظاہر روسی حامیوں کو انگلینڈ کے شائقین پر جھپٹتے دیکھا جا سکتا تھا۔میچ کے بعد یورپی فٹبال کے ادارے یوئیفا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ہم مارسے میں ہونے والے اس حادثے کی مذمت کرتے ہیں اور جو لوگ بھی ان پرتشدد واقعات میں ملوث ہیں ان کی فٹبال میں کوئی جگہ نہیں ہے ادھر فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک برطانوی شہری شدید زخمی ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…