ٰٗلندن(این این آئی)نوبل انعام یافتہ تیرہ برطانوی شخصیات نے اپنے ملک کی یورپی یونین سے ممکنہ انخلاء کی مخالفت کی ہے۔ برطانوی اخبار نے ان افراد کا ایک کھلا خط شائع کیا ہے، جس میں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یورپی یونین سے ملنے والی امداد بند ہونیکی صورت میں برطانیہ کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے مشکلات کا پہاڑ کھڑا ہو جائے گا۔ اس خط کے مطابق یورپی یونین سے نکلنا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہو گا۔ خط لکھنے والوں میں ماہر طبیعات پیٹر ہگس اور بائیو کیمسٹری کے ماہر پاؤل نرس بھی شامل ہیں۔