منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہوشیار!سعودی عرب میں ایک اورپابندی عائد

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایسے افراد اور اداروں کی کڑی نگرانی کا اعلان کیا ہے جو رمضان المبارک میں بغیر اجازت کے سوشل میڈیا اورکے ذریعے عطیات جمع کر رہے ہیں۔ یہ عناصر شام میں جاری بحران اور وہاں کے شہریوں کے مسائل کو بنیاد بنا کر مملکت میں شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو جذباتی طور بلیک میل کرتے ہیں۔اس سلسلے میں اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے یہ عناصر اپنے فون نمبروں اور بینک کھاتوں کا اعلان بھی کرتے ہیں تاکہ وہاں عطیات جمع کرائے جا سکیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان کے مطابق یہ مملکت میں نافذ قوانین کی خلاف ورزی ہے، ان میں دہشت گردی اور اس کے لیے مالی رقوم کی فراہمی کے انسداد کا قانون بھی شامل ہے۔سیکورٹی ترجمان نے واضح کیا کہ اس بات کے پیش نظر کہ بغیر اجازت عطیات کا جمع کرنا مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، لہذا وزارت داخلہ تمام شہریوں اور مقیم افراد کو خبردار کرتی ہے کہ اس طرح کی قانون مخالف اپیلوں پر ہرگز کان نہ دھریں اور اپنے مالی عطیات براہ راست اْن متعلقہ اداروں کو بھیجیں جن کے پاس اس کام کا باقاعدہ اجازت نامہ ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے باور کرایا کہ بغیر اجازت عطیات جمع کرنے والوں کو فوری طور پر گرفت میں لایا جائے گا۔ مملکت کے قوانین کے تحت عطیات کے لیے استعمال ہونے والے بینک کھاتوں کو عارضی طور پر ضبط کیا جائے گا۔ غیر قانونی طور پر عطیات جمع کرنے والے غیر ملکی مقیمین کے خلاف مملکت کے نظام کے تحت مقررہ سزاؤں پر عمل درآمد کے بعد انہیں مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…