پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سمیت دیگر ممالک پر ڈرون حملے،اہم یورپی ملک کے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی) جنوب مغربی جرمنی میں ہزاروں افراد نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے امریکی ایئربیس کے سامنے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر پاکستان، افغانستان، عراق، شام اور یمن میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرے کا انعقاد ’اسٹاپ ریمسٹن ۔ نو ڈرون وار‘ نامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کے مطابق ریمسٹن بیس امریکا میں موجود ڈرون آپریٹرز اور پاکستان، عراق، افغانستان، یمن اور شام میں موجود ڈرون جہازوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرتی ہے۔پولیس کے مطابق امریکی ایئربیس کے قریب انسانی ہاتھ کی زنجیر بنانے میں 3 سے 4 افراد نے حصہ لیا، جبکہ منتظمین کے مطابق مظاہرے میں 5 سے 7 ہزار افراد شریک تھے۔جرمنی میں موجود یہ بیس، یورپ میں امریکی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام کرتی ہے۔مظاہرے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ریمسٹن کے ذریعے ڈرون کی تعیناتی سے متعلق ڈیٹا کی اجازت جرمنی کے آئین کے خلاف ہے، جبکہ اس بیس کے سیٹلائٹ اسٹیشن کو بند ہونا چاہیے۔ریمسٹن میں موجود امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں کا آغاز تقریباً 15 سال قبل کیا گیا تھا، جس کے بعد امریکی انتظامیہ نے اس کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے اسے کئی ممالک تک پھیلا دیا، جن میں پاکستان، افغانستان اور یمن سرفہرست ہیں۔گزشتہ ماہ امریکی صدر براک اوباما نے بلوچستان میں ڈرون حملے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد امریکی جاسوس طیارے نے ضلع نوشکی میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کو نشانہ بنایا تھا



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…