پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہٹلر کی کتاب مفت ،یورپ میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی)اطالوی اخبارکو ہٹلر کی کتاب کی مفت پیش کش کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے ،اخبار نے اپنے ایک سپلیمنٹ کے ساتھ جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر کی خودنوشت ’مین کیمف‘ کی مشرح کاپی مفت دینے کی پیش کی تھی۔اٹلی کے وزیر اعظم میٹیو رینزی نے اس فیصلے کو ’مکروہ‘ قرار دیا ہے جبکہ دوسروں نے اخبار پر اپنی فروخت بڑھانے کے لیے کتاب کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔اطالوی اخبارنے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس سے ان کے قارئین کو نازیوں کے نظریے کی برائیوں کا علم ہوگا۔اخبار نے اپنی اشاعت کے ساتھ نازی جرمنی کے متعلق ایک کتاب فروخت کی اور اس کتاب کے خریدنے والے کے لیے مین کیمف کی ایک مفت کاپی کا اعلان کیا۔اخبار کے مدیر الیسانڈرو سیلوسٹی نے اطالوی زبان میں کہا کہ اس کے مطالعے سے قارئین کو یہ پتہ چلے گا کہ اس کی واپسی کو روکنے کے لیے کن خرابیوں سے دور رہنا ہے۔انھوں نے کہاکہ ہماری اطالوی یہودی برادری کو ہمیشہ اس کا خدشہ ہے لیکن ہم ان کے ساتھ ہیں اور وہ ہمیشہ ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔اخبار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو کاپی وہ مفت فراہم کر رہے ہیں اس میں ایک اطالوی تاریخ داں کی تنقیدی تشریح بھی شامل ہے۔بہرحال اطالوی یہودی برادریوں کی تنظیم کے صدر رینزو گیٹنگا نے بھی اسے ’مکروہ عمل‘ قرار دیا۔ گیٹنگا نے کہا کہ یہ پیشکش غیر مہذب ہے اور ہولوکاسٹ کی تفصیلی معلومات فراہم کرنے سے یہ نوری سال دور ہے۔خیال رہے کہ رواں سال اس کتاب کی کاپی رائٹ ختم ہو گئی ہے جو کہ پہلے جرمنی باویریا کے علاقائی حکومت کے پاس اس کے حقوق محفوظ تھے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…