دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات ایک فوجی ہیلی کاپٹر بین الاقوامی پانی میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ اس کے نتیجے میں پائلٹ اور اس کا ایک معاون جاں بحق ہوگئے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر بین الاقوامی پانی میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ اس کے نتیجے میں پائلٹ اور اس کا ایک معاون جاں بحق ہوگئے۔ایجنسی کی جانب سے جائے سقوط کا تعین اور حادثے کے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی اماراتی فوجی طیارے یا ہیلی کاپٹر کے گرنے اور اس کے عملے کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سے قبل اماراتی مسلح افواج نے 15 مئی کو اعلان کیا تھا کہ اس کا ایک فوجی طیارہ ریاست میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور تربیت کار جاں بحق ہوئے۔