منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دور کے ڈھول سہانے ، بھارت کی بڑی کوشش ناکام

datetime 12  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کا نیوکلیئر سپلائی گروپ ( این ایس جی ) میں شامل ہونے کی کوشش پہلے مرحلے میں ہی ناکامی سے دوچار ہو گئی ، گذشتہ دنوں (9جون) نیوکلیئر سپلائر گروپ کا غیر رسمی اجلاس ویانا میں منعقد ہوا جس میں نئے ارکان کی شمولیت کے بارے میں گروپ کے ارکان کی رائے طلب کی گئی تاہم اجلاس میں رکن ممالک کا موقف منقسم رہا اجلاس میں کسی خاص ملک کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت دینے کا معاملہ سرے سے ہی زیر غور نہیں آیا کیونکہ اجلاس کے ایجنڈے پر ایس کوئی آئٹم موجود نہ تھا ۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے دورہ امریکہ کے دورے پر بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنانے کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس سے بھارت کو توقع پیدا ہو گئی تھی کہ گروپ میں اس کی شمولیت کی تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں تاہم گروپ کے حالیہ اجلاس میں بھارت کا معاملہ سرے سے ہی زیر بحث نہیں آیا جبکہ رکن ممالک کسی نئے رکن کی شمولیت کے بارے میں اختلاف رائے کا شکار ہو گئے اس نیوکلیئر سپلائر گروپ کے اس غیر رسمی اجلاس کی رپورٹ رواں ماہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ہونیوالے آئندہ اجلاس میں پیش کر دی جائے گی ۔
بی بی سی نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ 9جون کو این ایس جی کا غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا ، بھارت سمیت کسی بھی ملک کو این ایس جی کا رکن بنانے سے متعلق کوئی ایجنڈ ا نہیں تھا ، وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہونا تھا صرف ارکان سے رائے مانگی گئی تھی ، رائے پر مشتمل رپورٹ رواں ماہ سیؤل میں ہونے والے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔بی بی سی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا گروپ میں نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے رکن ممالک کے موقف میں اختلاف پایا گیا ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…