نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عظیم باکسر محمدعلی کی بیٹی رشیدہ نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے شفیق باپ تھے، ان کے فلسفے سے تشدد اور نفرت کی لہر کو روکنے میں مدد ملے گی۔بین المذاہب اجتماع سے خطاب میں محمد علی کی بیوہ لونی نے کہاکہ محمد علی چاہتے تھے کہ لوگ زندگی میں یہ بات سیکھیں کہ مخالفت آپ کو مضبوط بناتی ہے،مخالفت آپ سے خواب دیکھنے اور اس خواب کو حاصل کرنے کی طاقت نہیں چھین سکتی۔لونی نے کہا کہ محمد علی نہ صرف اپنی ذات کے حوالے سے انتہائی خوداعتماد شخص تھے بلکہ اپنے عقیدے میں پختہ تھے اور انہیں موت کا کوئی خوف نہیں تھا۔شفیق باپ کی یاد میں بیٹی رشیدہ علی نے کہا کہ محمد علی نے ہمیں اور دنیا بھر کو متاثر کیا کہ ہم اپنے آپ کو بہترین بنائیں۔ محمد علی کی دوسری بیٹی مریم علی نے اپنے والد کی یاد میں ایک نظم پڑھ کر سنائی ۔