ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کنگنا راناوت کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق کنگنا رناوت اس وقت اپنی فلم ’’رنگون‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ شاہد کپور اور سیف علی خان اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔ ایک تقریب کے دوران کنگنا نے کہا کہ فلم میں 2 نہیں بلکہ 3 ہیرو ہیں، انہوں نے خود کو بھی ہیروئن کے بجائے ہیرو کے طور پر شمار کیا اور اس طرح بظاہر کنگنا یہ جتانا چاہتی تھیں کہ ان کا کردار فلم میں موجود 2 ہیرو سے کم نہیں ہے۔ جب شاہد کپور سے کنگنا کے اس بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا آخر کنگنا نے ایسا کیوں نہیں کہا کہ فلم میں تین ہیروئنز ہیں، کیا ہیروئن ہونا کوئی چھوٹی بات ہے، میرے لیے فلم میں تین اداکار موجود ہیں جن کا کردار کافی اہم ہے، ہیرو یا ہیروئن ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تو اگر وہ یہ سوچتی ہیں کہ ہیرو بولنے سے کوئی بڑا بن جائے گا تو وہ ان سے اتفاق نہیں کرتے۔