لاس ینجلس (آئی این پی) معروف ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے انگریزی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جولیا رابرٹس نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم’’مدرز ڈے‘‘میں چار روز کام کرنے کا معاوضہ تین ملین ڈالر وصول کیا ہے۔اداکارہ جنیفر آنسٹن اور کیٹ ہڈسن کی فلم’’مدرز ڈے‘‘رومان سے بھرپورکامیڈی فلم ہے جس میں جولیارابرٹس نیمعاون اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل جولیا نے فلم ’ایرن برکووچ ‘کے لیے 20 ملین ڈالر معاوضہ لیا تھا جو کہ ہالی وڈ میں خواتین میں سب سے زیادہ معاوضہ تھا۔یاد رہے فلم’’مدرز ڈے‘‘اپنے اوپننگ ویک اینڈ پر صرف8.3 ملین ڈالر کا بزنس ہی کر سکی جس سے ثابت ہوا کہ فلم میں کسی بڑے اداکار کی موجودگی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔