بیجنگ (آئی این پی ) چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کر لیا ، مسافر ڈرون میں ایک فردکے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔چین کے ماہرین نے محفوظ ، ماحول دوست اور جدید مسافر ڈرون تیار کر لیا۔ چینی کمپنی کا ای ہینگ 184 نامی ڈرون طیارہ تجرباتی طور پر ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مختصر دورانیے تک اڑان بھرے گا۔ ای ہینگ 184 میں ایک سواری کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس مسافر ڈرون کو سمارٹ فون ایپ کے ذریعے آسانی سے آپریٹ کیا جا سکتا ہے ، جبکہ یہ کسی پائلٹ کے بغیر خود کار طریقے سے پرواز کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈرون کی ساخت میں جدت لائی جائے گی ، رواں سال کے آخر تک مسافر ڈرون کو کمرشل بنیادوں پر متعارف کرایا جائے گا۔