اسلام آباد /ممبئی (این این آئی)رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی شوبز کی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور دوست احباب کو مبارکباد دینا شروع کردی، جن میں اس ماہِ مقدس کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بھی اس ماہ کو لے کر کئی امیدیں ہیں جن کا انہوں نے ٹوئٹر ہر اظہار کیا۔پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پہلا روزہ شروع ہونے جارہا ہے اور یقیناً یہ کافی لمبا ہوگا اس لیے انہوں نے مداحوں کو اپنا خیال رکھنے کی درخواست کی۔پاکستانی ڈراموں سے بولی وڈ میں اپنی جگہ بنانے والی ماورا حسین نے بھی سب کو رمضان کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ان کا سال کا سب سے پسندیدہ وقت ہے۔گلوکارہ عینی خالد نے سب کو نہایت سادگی کے ساتھ اس ماہ کی مبارکباد دی۔ماہرہ خان نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی، جن میں امیتابھ بچن، کرن جوہر، انیل کپور، ادتی روئے حیدری،رتیش دیشمکھ، جاوید جعفری اور جوہی چاولہ شامل ہیں۔