لاہور(این این آئی) ون پاؤنڈ فش سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار شاہد نذیر نے آنجہانی مائیکل جیکسن کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وڈیوریلیزکردیا۔وڈیوکی لانچنگ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہوئی جس میں گلوکارطارق طافو، ہدایتکار شاہد ظہور، خالق چشتی،گلوکارہ الفت مہتاب بھٹی ، نغمانہ چوہدری ،ہنی چوہدری اوردیگرافرادنے شرکت ک اس موقع پر شاہدنذیرکاکہناتھاکہ دنیا میں مائیکل جیکسن کو جوشہرت ملی وہ آج تک کسی اورفنکارکونصیب نہیں ہوئی ۔ان کاکہناتھاکہ میں نے اس سال پاکستان کی طرف سے انھیں ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے گیت ریلیزکیاہے جس کی شاعری اورکمپوزیشن میری ہے ۔مستقبل میں عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کو بھی ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے ایک نغمہ تیارکروں گا۔