لاہور ( این این آئی) ون پاونڈ فش فیم شاہد نذیر نے عظیم گلوکار مائیکل جیکسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گیت ریلیز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکل جیکسن کو بلاشبہ دنیائے گلوکاری کا ایسا ستارہ قرار دیا جا سکتا ہے جس نے چھوڑے موسیقی کی دنیا پر انمٹ نقوش۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا سے گئے ہوئے کئی سال گذر جانے کے باوجود ان کہ شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی اور ایک عالم آج بھی ان کے گیت سنتا اور ان پر سر دھنتا ہے۔ اِسی عظیم گلوکار کی ساتویں برسی پر اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ون پاونڈ فش فیم شاہد نذیر نے ایک نیا گیت تیار کیا ہے جس میں نہ صرف انہوں نے مشہور گلوکار مون واک شامل کی ہے بلکہ آنجہانی گلوکار کی شہرہ آفاق بیٹس کو بھی گیت کی زینت بنایا ہے۔ لاہور پریس کلب میں گیت کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی مائیکل جیکسن کے مداح رہے ہیں۔