اسلام آباد (آئی این پی)اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ کوہاٹ میں عمران خان کے جلسہ میں شریک ہوں گی۔ بتایا کہ اسد خٹک عمران خان کے لئے گانا بھی تیار کررہے ہیں۔اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مداح ہیں۔ اور اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ کوہاٹ میں عمران خان کے جلسہ میں شریک ہوں گی۔ وینا ملک نے میڈیا کو بتایا کہ اسد خٹک چیئرمین تحریک انصاف کیلئے گانا بھی تیار کررہے ہیں۔ جسے جلد مکمل کرلیا جائیگا۔