ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کی معرودف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہیکہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اْن کا کہنا تھا ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کاوہ کریں گی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستانی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے،اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی کہانی کو دیکھ کر فلم میں کام کرتی ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی فلم ’’بول’’ دیکھی ہے جو ان کو بہت پسند آئی تھی۔اداکارہ سے فلم ’’خاموش پانی’’ کے بارے میں پوچھاگیا تو ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک وہ فلم دیکھی نہیں ہے لیکن ان کو یقین ہے فلم بہت اچھی ہوگی۔ودیا بالن سے جب پوچھا گیا کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کریں گی،تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کو جہاں بھی موقع ملا کام کرنے کا وہ ضرور کریں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک اْن کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی،لیکن ان کو کالز آئی تھیں جس میں اداکارہ کو پاکستانی فلم کی کہانی سنانے کی پیشکش کی تھی،ودیا نے زندگی چینل کی تعریف بھی کی جس پر پاکستانی ڈراموں کو دکھایا جاتا ہے