جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اسلام قبول کرنے والے برطانوی گلوکار کی مہاجرین کیلئے مہم کا آغاز

datetime 5  جون‬‮  2016 |

لندن(این این آئی)اسلام قبول کرنے والے برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار یوسف اسلام نے یورپ آنے والے مہاجر بچوں کے مقدر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یوسف اسلام کی اس مہم کا آغاز اْن کے ایک نئے سولو گیت کے اجرا سے ہوا ہے اور انہوں نے ایک خیراتی کانسرٹ کے منصوبہ کا بھی اعلان کیا ہے۔یوسف اسلام کے اس نئے گیت کا عنوان ہے He Was Alone ،اور اس گیت کو ایک ویڈیو کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکے کو دکھایا گیا ہے جو اپنے فیملی سے محروم ہو چْکا ہے۔ یہ لڑکا ایک سڑک حادثے میں انتتقال کر جاتا ہے اور انتقال کے بعد اس کے پاس سے ایک پتھر برآمد ہوتا ہے جس پر عربی کا ایک لفظ ’ولد‘ یعنی بیٹا لکھا ہوتا ہے۔67 سالہ یوسف اسلام جو 60 اور 70 کے عشرے میں اپنے گیت ’مون شیڈو‘ اور وائلڈ ورلڈ‘ کے سبب غیر معمولی طور پر مقبول ہوئے تھے، کا کہنا تھا کہ یورپی آنے والے مہاجرین کے مسائل اور اس بحران کے ساتھ اْن کی وابستگی کی وجہ بحران زدہ عرب ملک شام کے نزدیک جنوبی ترکی کے سرحدی علاقے میں قائم مہاجر کیمپ کا اْن کا دورہ بنا۔انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے انسانی المیے سے دوچار انسانوں کو خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہنا اور ان کے لیے کچھ نہ کرنا میرے لیے بہت ہی مشکل تھا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…