ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت آجکل مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ سنجے دت سدھارتھ آنند کی فلم سے فلم نگری میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم سلویسٹر اسٹیلون کی فلم ’ریمبو‘ کی ہندی ریمیک ہے۔مارشل آرٹ کی ٹریننگ کے علاوہ سنجو بابا اپنا زیادہ وقت جم خانے میں گزرا رہے ہیں۔ سنجے ابھی ایک ماہ اور ٹریننگ کریں گے۔ سنجے دت کو ٹریننگ ماسٹر شفوونش آ شرما دے رہی ہیں۔ فلم اب پری پروڈکشن اسٹیج پر ہے۔فلم کی کاسٹ میں کریتی سینن بھی شامل ہیں ۔