ممبئی (این این آئی)دپیکا پڈوکون کا شمار اس وقت ہندوستان کی سب سے کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ہر ہدایت کار انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے تاہم ایک ہدایت کار ایسے بھی ہیں جنہوں نے دپیکا کی جگہ انوشکا شرما کو دے دی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہدایت کار امیتاز علی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم بنانے جارہے ہیں۔اس فلم کے لیے پہلے دپیکا پڈوکون کا نام سامنے آرہا تھا تاہم اب امتیاز نے یہ کردار انوشکا شرما کو دے دیا ہے۔امتیاز کے مطابق دپیکا پڈوکون اس سے قبل شاہ رخ کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں اور وہ اپنی فلم کے لیے ایک ایسی جوڑی چاہتے ہیں جو مداحوں نے کافی عرصے سے دیکھی نہ ہو۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اس سے قبل شاہ رخ کے ہمراہ فلم ’اوم شانتی اوم‘، ’چنائے ایکسپریس‘ اور ’ہیپی نیو ائیر‘ میں کام کرچکی ہیں۔ یہ تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔جبکہ انوشکا شرما اس سے قبل شاہ رخ کے ساتھ دو فلموں ’رب سے بنادی جوڑی‘ اور ’جب تک ہے جاں‘ میں نظر آئی ہیں اور اب یہ اداکارہ کی شاہ رخ کے ساتھ تیسری فلم ہوگی۔