لاہور(این این آئی)کرکٹ کی دنیاکے عظیم ترین فاسٹ باؤلر،کوچ اورکمنٹیٹروسیم اکرم کل(جمعہ 50سال کے ہوجائیں گئے۔وسیم اکرم3جون1966ء کو لاہور میں پیداہوئے۔وسیم اکرم نے1993ء میں ویسڈن کرکٹرآف دی اےئرکااعزازحاصل کیا۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکاآغاز25جنوری1985ء کونیوزی لینڈ کیخلاف آکلینڈ میں کیااورآخری ٹیسٹ9تا11جنوری2002ء کوڈھاکہ میں میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ بیٹنگ میں۔ 104 میچوں کی147اننگز میں22.64کی اوسط سے2898رنزبنائے۔جن میں3سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں۔انکازیادہ سے زیادہ سکور257رنزہے۔بولنگ میں 22627اووروں میں9779رنزدے کر23.62کی اوسط سے414وکٹیں لیں۔وہ25بار5اور5بار10یا10سے زائدوکٹیں لے چکے ہے۔وہ فیلڈنگ کے دوران44کیچ بھی لے چکے ہیں۔وسیم اکرم نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیرکاآغاز23نومبر1984ء کونیوزی لینڈکیخلاف فیصل آبادمیں کیااورآخری میچ 4مارچ2003ء کوزمباوے کیخلاف بلاوایومیں کھیلا۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ356میچوں کی280اننگزمیں16.52کی اوسط سے3717رنزبناچکے ہیں۔جس میں6ہاف سنچریاں شامل ہیں باؤلنگ میں انہوں نے18186گیندوں پر11812رنزدے کر23.52کی اوسط سے502وکٹیں لیں اورفیلڈنگ کے دوران88کیچ پکڑے۔وسیم اکرم ٹیسٹ اورون ڈے دونوں میں400سے زائدوکٹیں لینے کااعزازحاصل کرچکے ہیں۔وہ دونوں میں دودومرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کااعزازبھی حاصل کرچکے ہیں۔وسیم اکرم ان دنوں مختلف سپورٹس چینلزپرکمنٹری کررہے ہیں اوراسکے علاوہ کوچنگ بھی کررہے ہیں۔وسیم اکرم نے شانیر ا تھامسن سے 2013میں دوسری شادی کی اس سے قبل انکی پہلی شادی ڈاکٹرہماسے ہوئی توانکی وفات کے بعدانہوں نے دوسری شادی کی اور اس بار وسیم اکرم اپنی سالگرہ شانیرا تھامسن کے ساتھ منائیں گے ۔
پاکستانی عظیم ترین فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے گھر خوشیوں کا سماں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
بلوچستان میں راستہ بھٹکنے والے کراچی کے تاجر کا ساتھ کب کیا ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
چین کا نظام
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
فیفا ورلڈکپ: ہیری کین پر کالا جادو کرنے والے کی ورلڈکپ سے متعلق حیران کن پیشگوئی
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
-
عالمی منڈی سے خوشخبری، خام تیل مزید سستا، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کی امید
-
عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،ہلچل مچ گئی



















































