جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی نژاد برطانوی ماڈل صوفیہ حیات نے فیشن انڈسٹری کی چکا چوند کو چھوڑ کر اپنا نام مدر صوفیہ رکھ لیا

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) بھارتی نژاد برطانوی ماڈل صوفیہ حیات فیشن انڈسٹری کی چکا چوند کو چھوڑ کر اپنا نام مدر صوفیہ رکھ لیا ہے۔دنیا میں فیشن انڈسٹری کی کئی شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اپنی مقبولیت کے دور میں اپنے پیشے کو خیر باد کہا، ایسی ہی ایک مثال بھارتی نژاد برطانوی ماڈل صوفیہ حیات کی ہے جنہوں نے راہبانہ زندگی اختیار کرتے ہوئے اپنا نام گیاہ مدر صوفیہ رکھ لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹاگرام میں چند روز قبل انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کرکے کہا تھا کہ ہم میک اپ اور بالوں کو رنگے اور فیشن کئے بغیر بھی بہت خوبصورت ہیں، وہ اپنے مداحوں اور دوستوں سے معذرت خواہ ہیں کہ وہ اپنی بات میں الگ مختلف تاثر دے رہی ہیں لیکن اب وہ تبدیل ہوچکی ہیں۔ ماضی میں وہ ان لوگوں کی ستائش کرتی تھیں جو پر آسائش زندگی گزارتے تھے لیکن اب ان کے نزدیک وہ لوگ تعریف کے قابل ہیں جو اندرونی طور پر پرسکون ہیں۔اسی طرح گزشتہ دنوں جب برطانیہ میں ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ان کا بھولا ہوا پرس واپس لوٹا تھا تو انہوں نے انسٹا گرام پر ہی اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مسلمان نہیں لیکن وہ ہر مذہب پر یقین رکھتی ہیں کیونکہ مذہب کے معنی ہی اتحاد کے ہیں۔واضح رہے کہ صوفیہ حیات کا آبائی تعلق بھارت سے ہے لیکن انہیں اس وقت شہرت ملی تھی جب وہ بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے ساتویں ایڈیشن میں شریک ہوئی تھیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…