اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کا ساتواں عجوبہ دیوار چین، بنا ئی کیوں گئی ؟ دلچسپ رپورٹ

datetime 16  جنوری‬‮  2017 |

بیجنگ (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تاریخی دیوار چین کے بڑے ٹکڑے کٹاﺅ کا شکار ہیں اور بہت سے حصے ایسے ہیں جو ایک بارش کے ساتھ زمین بوس ہو سکتے ہیں۔ اخبار کے مطابق قدرتی آفات بھی دیوار کی خستہ خالی کے عمل کو تیز کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر موجودہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے سالوں میں وال آف چائنہ کے مزید حصے مسمار ہونے کا خدشہ ہے۔دیوارِ چین دنیا میں انسانی ہاتھوں سے بنایا جانے والا سب سے بڑا تعمیراتی کام ہے اور اس کی لمبائی تقریباً پانچ ہزار کلومیٹر ہے۔
دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک دیوار چین کی تعمیر کی ابتداءتقریباً دو ہزار سال قبل شروع ہوئی تھی۔ چین کے پہلے بادشاہ شی ہیوانگ تی نے دشمنوں سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ دیوار تعمیر کروانا شروع کی تھی۔ دیوار کے اوپر 25 ہزار چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان چوکیوں کی مدد سے حملہ آوروں کی نقل وحرکت دیکھا جا سکتا ہے۔ 1987ءمیں دیوار چین کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔دیوار چین کے بارے میں کئی افسانوی باتیں بھی مشہور ہیں۔ کئی خلاءنوردوں نے دعوی کیا کہ یہ زمین پر واحد چیز ہے جو خلاءسے نظر آتی ہے۔ بعض نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ خلاءسے اس کی تصویر لے لی گئی ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں سیاح ہر سال انسانی ہاتھوں سے تراشے اس عجوبے کو دیکھنے چین کا رخ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…