پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی سفیر کی متحدہ کے ‘‘را’’ سے تعلقات کی تصدیق

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے تعلقات کا اعتراف کیا اب وقت آگیا ہے کہ ریاست پاکستان کو اپنا موقف دینا پڑے گا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی سفیر نے متحدہ کے ‘‘را’’ سے تعلقات کی تصدیق کی ہے جب کہ الطاف حسین اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے ’’را‘‘ سے تعلقات کا اعتراف کرچکے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ریاست پاکستان اور اداروں کو کوئی رخ اختیار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ‘‘را’’ کے تعلقات کے بارے میں ایسے ہی الزامات اور باتیں حکومتی لوگ بھی کر رہے ہیں، اگر یہ باتیں 5 فیصد بھی درست ہیں تو جو تنظیم دشمن ملک کی ایجنسی سے رابطے میں ہے اسے آزادی کے ساتھ ملک میں کام کرنے کیوں دیا جارہا ہے، ایسی تنظیم پر فوری پابندی لگادینی چاہیئے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ برطانوی ہائی کمیشن کے سفارت کار نیایم کیوایم قائد کے ‘‘را’’ کے ایجنٹ ہونے کا بتایا جب کہ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو برطانوی حکومت نے اس حوالے سے بریفنگ بھی دی تھی جس کے بعد رحمان ملک نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس میں میں بھی موجود تھا اور اس میٹنگ سے متعلق ہم نے اپنی پریس کانفرنس میں دبئی میں ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور ‘‘را’’ کے تعلقات اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جب کہ اس حوالے سے گزشتہ تین چار روز سے سابق برطانوی سفارت کاروں کے انٹرویو بھی چل رہے ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…