سیالکوٹ(نیوز ڈیسک )ائیرسیال کی پروازیں رواں برس کے آخر تک شروع کردی جائیں گی۔یہ ائیرلائن سیالکوٹ چیمبرآف کامرس کی نگرانی میں بنائی جارہی ہے۔سیالکوٹ چیمبرآف کامرس میں سیالکوٹ چیمبرآف کامرس کے صدر اور ائیرسیال کے پیٹرن ان چیف فضل جیلانی نے نئی ائیرلائن کےآغازکااعلان کیا۔نجی ٹی وی سےبات کرتےہوئے فاضل جیلانی کاکہناتھاکہ رجسٹریشن کے عمل کےبعدائیرسیال اس برس کے آخر میں پروازیں چلانا شروع کردے گی۔
انھوں نے کہاکہ اس ائیرلائن پر کافی عرصے سے کام ہورہاتھا۔اس ائیرلائن کا مقصد سیالکوٹ کے کاروباری حضرات کو فائدہ پہنچانا ہے جو بیرون ملک اور اندرون ملک کام کے سلسلے میں کافی فضائی سفر کرتے ہیں۔فاضل جیلانی کا کہنا تھا کہ اس ائیرلائن کے قیام سے سیالکوٹ کے کاروباری حضرات اور دیگر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسرہونگی۔
پا کستان میں نئی ائیرلائن کےآغازکااعلان ہو گیا ، جا نئے کو نسی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں