اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو بات کرنے کی تمیز نہیں ہے ۔ ان کو اتنا بھی علم نہیں ہے کہ عورتوں سے متعلق کس طرح کے الفاظ استعمال کرنے چاہئیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اﷲ دیتا ہے، میں کراچی جا رہا ہوں کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر کراچی میں لوگوں کو مرواتا ہے اور پھر خود ہی شور مچا دیتا ہے کہ پارٹی کے کارکنان کا قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں ہوا ایم کیو ایم کو بھر پور جواب دوں گا۔