بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وہ بات جو شاہد آفریدی اور قندیل بلوچ میں مشترک پائی گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدخان آفریدی کو ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ طرح طرح کی پیشکش کرتی رہیں جس میں سٹرپ ڈانس اورکپتان کیلئے کچھ بھی کرنے کو وہ تیار تھیں اور اس بات کا ثبوت وہ یکے بعد دیگرے جاری ہونیوالی اپنی ویڈیوز میں بھی کرچکی ہیں اور سٹرپ ڈانس کا ’ٹریلر‘ بھی جاری کردیا لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم ’بھارتی سورماﺅں‘ کے آگے ڈھیر ہوگئی ۔ قومی ٹیم کی شکست پر قندیل بلوچ بھی ’کہیں کی نہ رہیں‘ اور روتے ہوئے ایک اور ویڈیو اپ لوڈ کردی جس میں شاہدآفریدی کو دھمکیاں دیتی بھی دکھائی دیں لیکن شاید کپتان شاہدخان آفریدی کو قندیل بلوچ کی ’عزت ‘کا خیال تھا اور وہ اسے ملک بھر میں سٹرپ ڈانس کا موقع نہیں دینا چاہتے تھے یا پھر قندیل بلوچ کے مداحوں کی امیدوں پر پانی پھیرنے میں ہی عافیت سمجھی ، مداح دانتوں میں انگلیاں دبائے قندیل بلوچ کے فیس بک پیج پر کسی نئی ویڈیو کے منتظر تھے ، بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ کے حصے میں شکست آئی تو قندیل بلوچ نے بازی پلٹ دی اور بھارتی مداحوں کیلئے ویڈیو جاری کردی۔ بات یہیں تک ختم نہ ہوئی بلکہ بھارتی بلے باز اور اداکارہ انوشکاشرما کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ویرات کوہلی کیلئے محبت کا اظہار کردیا۔ دوسری طرف قندیل بلوچ کے بازی پلٹتے ہی فیس بک انتظامیہ بھی حرکت میں آئی اور قندیل بلوچ کے فیس بک پیج پر پابندی عائد کردی۔ یہ بھی کہاجارہاہے کہ قندیل بلوچ کی نظرکرم بھارتی کھلاڑیوں پر پڑنے کی وجہ سے شاہدآفریدی نے ’غصہ‘میں پیج کو رپورٹ کیا اور یہ طنز اس وجہ سے کیا جارہاہے کیونکہ قندیل بلوچ اور آفریدی کے اعلانات میں ایک بات مشترک پائی گئی ، پاکستانی ٹیم کے ہارنے پر قندیل بلوچ بھارت کی حمایت میں چل پڑی تو کرکٹ شائقین کا غصہ کم ہونے کے بعد آفریدی نے بھی ریٹائرمنٹ موخر کرنے کا عندیہ دیدیا۔منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ہارنے کے بعد تقریب سے گفتگومیں شاہدآفریدی کاکہناتھاکہ ہوسکتاہے کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو،مسلسل غلطیاں دہرارہے ہیں اور ایسے بہت سے کھلاڑی ہیں جو رخصتی کے وقت مایوس ہوتے ہیں لیکن اب اُنہوں نے بھی اپنا اعلان بدل دیا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ٹاس کے موقع پر کہاکہ ابھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، ملک واپس جا کر قوم کے سامنے فیصلہ کروں گا۔اس فیصلے کی تبدیلی کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ٹیم میں گروپ بندی ہے اور اب وہ اپنا مضبوط گروپ بناکر دوبارہ کپتانی کریں گے۔ وجہ جو بھی ہو آفریدی اور قندیل بلوچ میں ایک چیز تو مشترک ہے کہ دونوں نے اپنے فیصلے تبدیل کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…