اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شائقین سنجیدہ ہی نہیں کامیڈی اور ایکشن فلمیں بھی پسند کرتے ہیں، حیا سہگل

datetime 24  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیو زڈیسک) فلم بین صرف سنجیدہ ہی نہیں ایکشن اور کامیڈی فلمیں بھی پسند کرتے ہیں فلم میکرز کو ہلکے پھلکے موضوعات پر مبنی فلمیں بنانی چاہیں جن سے لوگ زیادہ سے زیادہ انٹرٹین ہوسکیں ہیں۔ ’’سکندر‘‘ میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ حیا سہگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حیا سہگل کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ چند لوگوں نے رسک لے کر فلمیں بنائیں تو ان کی یہ کاوش کامیاب رہی۔ اب تو ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی فلم میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔ فلم اور سینما انڈسٹری کا ایک اچھا ماحول بن چکا، فلم بینوں کا اچھا رسپانس نے فلم میکرز پہلے زیادہ محنت کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ اب فلم بینوں کی پسند کو سامنے رکھ کر کام کرنیوالا پروڈیوسر اور ڈائریکٹر باکس ا?فس پر کامیابی حاصل کرے گا۔جس وقت فلم انڈسٹری کا میں حصہ بنی ا س وقت یہ برے دور سے گزر رہی تھی ، اس کے باوجود جتنی بھی فلمیں کیں ان میں میرے کام کو سراہا گیا۔نئے فلم میکرز ایک اچھی فلم بنانے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں ، مگر وہ زیادہ سنجیدہ موضوع پر فلمیں بنار ہے ہیں۔ اب انھیں چاہیے کہ وہ ایکشن، رومانٹک ، کامیڈی اور میوزیکل بھی فلمیں بنائیں جو کمرشل سینما کے فروغ کے لیے ضروری ہے۔حیا سہگل نے کہا کہ فلم ’’سکندر‘‘ ایک مکمل پیکیج ہے جس میں فلم بینوں کو کامیڈی ، ڈرامہ ، ایکشن سمیت سب کچھ دیکھنے کو ملے گا۔اس کی آدھی سے زیادہ شوٹنگ ہوچکی ہے جس میں مجھ سمیت پوری کاسٹ نے اپنے اپنے سین عکسبند کروائے ہیں جب کہ ایک اسپیل جو دوہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ اس کے مکمل ہوتے ہی گانے رہ جائیں گے جنھیں معمر رانا یورپ میں شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میری پوری توجہ ’’سکندر‘‘ پر ہی مرکوز ہے جو سال رواں کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…