منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

آج کل اچھی صورت سب کے لیے بہت اہم ہوچکی ہے‘ارجن کپور

datetime 23  مارچ‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ آج کل اچھی صورت سب کے لیے بہت اہم ہوچکی ہے۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ارجن کپور کا کہنا تھا ’اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو آپ کو کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں ہوتا لیکن ہمارے معاشرے نے اداکاروں پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور صورت سب کے لیے اہم ہوگئی ہے۔ارجن کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے خیال سے ایک اداکار کو ایسا نظر آنا چاہیے جو اس کے کردار کی مانگ ہے۔ارجن کپور اس وقت اپنی فلم ’کی اینڈ کا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم میں ارجن ایک گھریلو شوہر جبکہ کرینہ ایک کاروباری خاتون کا کردار کرر ہی ہیں۔واضح رہے کہ ارجن کپور بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کے بھتیجے بھی ہیں۔انیل کپور سے خود کا موازنہ کرنے پر ارجن کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو شروع میں ایسا کیا جاتا تھا تاہم ان کی ایک فلم کے بعد انہیں کسی قسم کا موازنہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی فلم’ ’کی اینڈ کا‘ ‘رواں سال یکم اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…