ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے سابق دوست اور ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے خلاف مقدمات درج کروانے کا عندیہ دیدیا ۔بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی جانب سے گزشتہ دنوں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے جواب میں اداکارہ نے 21 صفحات پر مبنی جواب دائر کرتے ہوئے ہریتھک روشن کے خلاف دھمکانے کے الزامات لگائے تھے اور اب دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ کے بعد قانونی جنگ بھی تیز ہوگئی ہے تاہم اب اداکارہ کے وکیل نے ایکشن ہیرو کو جیل کی ہوا کھلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کے وکیل نے ہریتھک روشن کے قانونی نوٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا ہریتھک پر ہتک عزت سمیت دھمکانے کے مقدمات درج کرواسکتی ہیں جس میں انہیں ای میلز میں نازیبا زبان استعمال کرنے ٗبدنام کرنے اور خاتون کو دھمکانے پر 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کے خلاف مقدمات درج کروانے کا عندیہ دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
وراثت
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































