پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

آسمان پر چمکتے ستارے بلیک ہول کی غذا بن رہے ہیں، سائنس دان

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) گزشتہ کچھ عرصے میں بڑے بلیک ہولز کی دریافت نے سائنس دانوں کو حیران کردیا تھا لیکن اب ان کے لے ایک پریشان کن تحقیق سامنے آگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سمان پر چکنے اور جگمگانے والے ستارے بلیک ہولز کے اندر جا کر غائب ہورہے ہیں۔ دنیا بھر سے امریکا میں جمع ہونے والے سائنس دانوں کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ عرصہ قبل دریافت ہونے چمکدار ترین بلیک ہولز سے برآمد ہونے والی سرخ رنگ کی تابکاری شعاعیں دراصل ان ستاروں کی ہیں جو اس میں جا کر غائب ہورہے ہیں۔ جون 2015 میں مشاہدے کے دوران سائنس دانوں کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہوں نے دیکھا کہ بلیک ہولزکے مدار میں چمکنے والے ستارے اس کے اندر جا رہے ہیں جب کہ اس دوران انتہائی زوردار اور چمکدار روشنی اس میں سے نکلی جو چند سکینڈ تک ٹیلی اسکوپ کے ذریعے نظرآئی ۔ ناسا کی انتہائی طاقتور سیٹلائٹ نے گزشتہ دنوں ستاروں کے جھرمٹ سگنس سے تابکاری شعاعوں سے نکلنے والی طاقتورترین توانائی کا مشاہدہ کیا جوکہ زمین سے 8 ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان کی طاقتور ٹیلی اسکوپ پر لگے جدید ترین کیمرے سے روشنی کے ان فلیشز کو ریکارڈ کیا جب کہ یہ فلیشز ہزاروں سورج سے نکلے رہے تھے جب کہ انتہائی کم عرصے تک نظر آئے اور ہماری آنکھ جھپکنے سے بھی 10 گنا زیادرہ رفتار سے غائب ہوگئے۔ یورپ، عرب امارات، بھارت اور امریکا کے سائنس دانوں پر مشتمل ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ بلیک ہول سے نکلنے والی طاقتور شعاعیں ان ستاروں کی ہیں جنہیں اس نے ابھی تک اپنی غذا کا حصہ نہ بنایا ہو کیوںکہ بلیک ہول کی سطح اتنی گہری ہے کہ روشنی بھی اس کی کشش ثقل سے نہیں نکل سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…