منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دیپیکا پڈکون کے مداح تیار ہو جائیں ، اب وہ آرہی ہیں ایک نئے روپ میں

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اکثر و بیشتر اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کرتے رہتے ہیں اور اس بار اداکارہ ا نے بھی اس کی حامی بھرلی ہے۔حال ہی میں سدھارتھ ملہوترا اپنی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو دے رہے تھے جس دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور کئی کے ساتھ کر رہے ہیں البتہ دپیکا کے ساتھ بھی وہ ایک فلم ضرور کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں عالیہ کے ساتھ کام کر چکا ہوں، شردھا اور پرینیتی کے ساتھ بھی میری فلم آئی ہے، میں اپنی اگلی فلم بار بار دیکھو میں کترینہ کے ہمراہ کام کر رہا ہوں اور اب میری خواہش ہے کہ میں دپیکا کے ساتھ کام کروں اور مجھے یقین ہے وہ فلم بہترین ہوگی۔اس انٹرویو کے بعد دپیکا پڈوکون نے سدھارتھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامی کا پیغام دے ڈالا۔دپیکا کا کہنا تھا کہ ضرور، ہم دونوں کس کا انتظار کر رہے ہیں؟دپیکا کی اس ٹویٹ کے بعد سدھارتھ نے بھی انہیں پیغام دیا۔دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی پہلی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ سدھارتھ اپنی فلم ’’کپور اینڈ سنز‘ ‘کی تشہیر کر رہے ہیں جو(آج) 18 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…