منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کی صلح کی کوششیں ناکام‘ملائکہ کا ارباز سے طلاق لینے کا فیصلہ

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی اپنے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان صلح کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوگئی ہیں جس کے بعد اب ان کی بھابی نے باقاعدہ طلاق لینے کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنے بھائی ارباز خان اور بھابھی ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان اختلافات کو دور کرانے کے لیے سرگرم تھے جس کے لیے انہوں نے بھابھی سے ملاقات کرکے تمام گلے شکوے دور کرنے کی درخواست کی تھی جس پر اداکارہ کی جانب سے اختلافات ختم کرنے کی امید دلائی گئی تھی تاہم اب ایک بار پھر ارباز اور ملائکہ کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور بھابھی ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان صلح کروانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوگئی ہیں اور ان کی بھابھی ملائکہ اروڑہ نے ارباز خان سے 18 سالہ رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد وہ طلاق کے لیے آئندہ چند روز میں باقاعدہ عدالت سے رجوع کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا نے اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان اختلافات کی وجہ ارجن کپور کی اداکارہ سے بڑھتی ہوئی قربتیں کو قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…