بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بہترین کہانی، کردار اور میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت ہیں، آمنہ شیخ

datetime 25  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ وماڈل آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلمسازی کا عمل بہترین ہورہا ہے اورنوجوان فلم میکرز اچھوتے موضوعات پرفلمیں بنا کرسینما گھروںکی رونقیں بحال کررہے ہیں۔اپنے خاوند اداکارمحب مرزا کی صلاحیتوں پرپورا بھروسہ ہے اوربڑی اسکرین کے لیے ایک ایسا ستارہ ثابت ہوں گے جس کی روشنی سے سلوراسکرین اورچمکنے دمکنے لگے گی۔ ان خیالا ت کا اظہارآمنہ شیخ نے” نجی ٹی وی چینل “ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت اس کی بہترین کہانی، کرداراورمیوزک ہوتے ہیں۔ خوش قسمتی سے ہمارے نوجوان فلم میکرز جہاں فلمسازی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کوکام کا عمدہ موقع فراہم کررہے ہیں، جوبہت خوش آئند عمل ہے۔دنیا بھرکی بڑی فلم انڈسٹریوں کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ نوجوانوں کو بہترمواقع کی فراہمی ہے۔ اگریہ لوگ ایسا نہ کرتے توشایدآج وہ بہت پیچھے رہ جاتے۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈکاشماردنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے اوراس کا تمام ترکریڈٹ نوجوان فلم میکرز کوجاتاہے۔ کیونکہ وہاں پرکام کرنے والے سینئرزنے نوجوانوںکو اپنے ساتھ کام کرنے اورسیکھنے کا موقع فراہم کیا جس کی وجہ سے آج وہاں چند بڑے ناموں کے بجائے بہت سے ایسے مقبول اورباصلاحیت لوگ موجود ہیں جن کانام ہی فلم کی کامیابی کے لیے بہت ہوتا ہے۔ ہمیں بھی اسی طرح کی پالیسی اپنانا ہوگی۔ ہمارے ملک میں بھی باصلاحیت لوگوںکی کوئی کمی نہیں ہے اورفلمسازی کے لیے کارپوریٹ سیکٹر بھی بھرپورتعاون کررہا ہے۔اب توصرف ہمیں اپنی درست سمت کا انتخاب کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں آمنہ شیخ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے ہمیں ایسی فلمیں زیادہ سے زیادہ بناناہونگی جن کودیکھنے والے کی تعداد زیادہ ہے۔ اس لیے پہلی ترجیح کمرشل سینما ہونی چاہیے اوراس کے بعد دوسرے موضوعات کی فلمیں سینماگھروں اورفلم فیسٹیولز کے لیے پیش کی جائیں۔ ہم سب کو مل کراس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ اگرآج بھی بہتری اوربحالی کے لیے بنائ پالیسی کام کیا گیا توحالات کسی بھی موڑ پرتبدیل ہوسکتے ہیں اوراس سے بہت بڑامالی نقصان ہوگا بلکہ پاکستان فلم انڈسٹری پھر سے بحران کا شکار ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…