جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ناریل کے پانچ حیرت انگیز فوائد، جسکا اپنے سوچا بھی نہیں ہوگا، پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 31  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناریل کے درخت کو سنسکرت میں ‘کلپا ورکشا’ کہتے ہیں جس کا مطلب ایسا درخت جو زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ نام کافی حد تک درست ہے کیوں کہ ناریل کے درخت اور اس سے بننے والی چیزوں کا مختلف انداز میں استعمال ہوتا ہے اور صحت کے حوالے سے اس سے مندرجہ ذیل فوائد ملتے ہیں۔

خشک جلد کا علاج
ویٹامن ای سے مالامال کھوپرے کا تیل چہرے پر لگانے سے جلد کی لچک بحال ہوجاتی ہے اور جھرریاں نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ ناریل کے پانی میں چند قطرے لیموں ملاکر اس کا ماسک لگانے سے جلد خشک ہونے کا مسئلہ دور ہوجائے گا۔

بالوں میں چمک لانے اور ڈینڈرف ختم کرنے میں مددگار
رات کو سر پر گرم کھوپرے کے تیل کا مساج ڈینڈرف کم کرنے اور بالوں کے گرنے کو روکنے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کے دودھ کو سر پر لگانے سے ہیئر اسٹریٹننگ کے دوران بالوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوجاتا ہے۔ انہی فوائد کے باعث ناریل کا دودھ نامور ہیئر پراجکٹس کا جزو ہے۔

درد کم اور ریلیکس کرتا ہے
کھوپرے کے تیل کو مساج کے دوران استعمال کرنے سے بہت سکون ملتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہڈی و جوڑوں کے درد کا شکار افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے جبکہ یہ سوجن کو بھی کم کرتا ہے۔

انرجی دیتا ہے
ناریل پانی میں پروٹین، پیٹاشیم اور ویٹامن بی کمپاؤنڈٖ موجود ہوتا ہے جس کے باعث یہ ورزش سے پہلے اور بعد کے لیے بہترین مشروب ہے۔ ناریل پانی سے ورزش کے دوران پٹھوں میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت ہوتی ہے اور جسم میں نمکیات کی کمی دور ہوتی ہے جبکہ آپ کو فوری طور پر چاک و چوبند کردیتا ہے۔

دانتوں کیلئے مفید
میڈیکیٹڈ کھوپرے کے تیل سے دن میں دو مرتبہ غرارے کرنے سے دانت صحت مند رہتے ہیں۔ کھوپرے کے تیل سے نہ صرف دانتوں میں موجود ٹاکسن ختم ہوتا ہے بلکہ یہ دانتوں کی حساسیت کم کرنے میں بھی مفید ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…