پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 211رنز کا ہد ف دے دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن:۔۔۔۔۔ نیوزی لینڈ نے 2 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 211رنز کا ہدف دیا ہے ،نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم نے ٹاس جیتا اور پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی اننگز کا آغاز روایتی انداز میں ہوا۔پہلے ہی اوورز میں حفیظ ملز کا شکار بن گئے۔29 کے اسکور پر احمد شہزاد اور 32 کے اسکور پر یونس بھی پویلین لوٹ گئے۔کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے 49 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔حارث سہیل آؤٹ ہوئے تو اسکور 81 تھا، عمراکمل 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو اسکور 113 تھا، سرفراز احمد بھی 5رنز بنا پائے۔مصباح اور شاہد آفریدی نے ساتویں وکٹ پر اکہتر رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سہارا دیا، مصباح الحق 58 رنز بنا کر آفریدی کا ساتھ چھوڑ گئے۔آفریدی نے روایتی انداز میں تیز رفتار بیٹنگ کی اور بولرز کی دھنائی کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنا ڈالے۔پاکستانی ٹیم 46ویں اوورز میں 210 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔گرانٹ ایلیٹ نے 3، کائیلز ملز ٹرینٹ بولٹ اور کوری اینڈریسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ورلڈ کپ سیقبل پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی آخری سیریز کھیل رہی ہے۔قومی ٹیم نئے سال کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔اس سے پہلے، گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ پریزیڈینٹ الیون کیخلاف دونوں پریکٹس میچوں میں شکست ہوئی تھی۔پاکستان نے پریکٹس میچوں کے علاوہ ویلگنٹن میں بھی پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ورلڈکپ سے پہلینیوزی لینڈ کیخلاف سیریزبہت اہم ہے۔انہوں نے میچ سے پہلے گفتگو میں کہا کہ نیوزی لینڈ اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان حریف نہیں اور اس سیریز سے ٹیم کو کنڈیشنز سمجھنے میں مدد ملے گی۔دوسری جانب، کیویز کپتان برینڈن مک مکلم نے کہا وہ میچ کے پہلے حصے میں سوئنگ اور آخری حصہ میں اوس کی امید کر رہے ہیں۔
‘اگر ہمارے باؤلرز نے فل لینتھ گیندیں کرائیں تو بیٹنگ دشوار ہو سکتی ہے’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…