پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بلغاریہ میں شادی کی پیش کش نے لڑکی کی جان ہی لے لی

datetime 30  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوفیا: کہتے ہیں کہ خوشی ، غم اور غصے میں خود کو کنٹرول کرنا ہی اصل طاقت ہے اگر کسی بھی جذبے کا اظہار حد سے بڑھ جائے تو وہ نقصان کا باعث بن جاتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا بلغاریہ میں جہاں لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کی جانب سے ملنے والی شادی کی پیش کش پر اتنی خوش ہوئی کہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔

بلغاریہ میں  ڈی میٹرینا دی میٹروا نامی لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ چھٹیاں منانے دلکش اور خوبصورت پہاڑی مقام پہنچی اور وہاں خوب سیر کی اسی دوران میٹروا کے بوائے فرینڈ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی محبوبہ کو سرپرائزدے گا اور جب دونوں ایک بلند پہاڑ کے کنارے پہنچے تو بوائے فرینڈ نے اسے شادی کی پیش کش کردی یہ سننا تھا کہ میٹروا خوشی سے جھوم اٹھی اور اچھل پڑی لیکن  اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور پہاڑی سے 65 فٹ نیچے کھائی میں جاگری۔

لڑکی کو  اسپتال منتقل کیا گیا لیکن  وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی اور یوں وہ سارے حسین خواب جو اس نے اپنے خیالوں میں سجائے تھے موت کے بے رحم شکنجوں کے گرفت میں رہ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…