پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں 'سیلفی' نے تین دوستوں کی جان لے لی

datetime 30  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آگرہ: فیس بک پر اپنی منفرد اور عجیب و غریب تصاویر لگانے کا رواج نوجوانوں میں اتنا عام ہوگیا ہے کہ وہ اس کے لیے جان پر کھیل جاتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جہاں 3 نوجوان سیلفی لینے کے شوق میں موت کے منہ میں چلے گئے۔

پولیس کے مطابق 4  دوست  دہلی سے آگرہ تاج محل کی سیر کے لیے نکلے اس دوران  ریلوے اسٹیشن پررک کر انہوں نے  تیزی سے آتی ٹرین کے سامنے کھڑے ہو کرسیلفی لینے کا سوچا، اس دوران 3 دوست ٹرین کو دور سے آتا دیکھ کر عین ٹریک کے درمیان آگئے اور انتظار کرنے لگے کہ ٹرین قریب آجائے تو  سیلفی لے کر فوری جمپ لگاکر ٹریک سے ہٹ جائیں  گے لیکن ان کی بدقسمتی کہیے کہ ٹرین کی رفتار ان کے اندازے سے کچھ زیادہ ہی تھی اور جیسے ہی ٹرین قریب پہنچی انہوں نے سلیفی لینے کے لئے  فون کو تیار کیا لیکن یہ لمحہ ان کے لیے موت کا پیغام لےآیا اور اس سے پہلےکہ وہ ٹریک سے جمپ لگاتے ٹرین نے انہیں کچل دیا اور تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور یوں لوگوں کو چونکا دینے والی تصویر لگانے کی خواہش ان کی موت کا باعث بن گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دوستوں کو یعقوب، اقبال اور افضل کے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے جب کہ ان کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان تھیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…