جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو شکست دیکر پہلی دفعہ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور (نیوزڈیسک) ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ میں پہلی دفعہ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا‘ ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیم نے 146رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی 52 اور کیمو پال41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے‘ بھارت کی جانب سے مینارک ڈگر نے 3‘ خلیل احمد اور اویش خان نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کے کیسی کارٹی کو میچ میں ناقابل شکست 52رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو میرپور میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی‘ بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1اوور میں 145رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے 8کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے جبکہ سرفراز خان 51‘ راہول باتھم 21 اور لانگرور 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوزف اور ریان جون نے 3,3‘ کیمو پال نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی انڈر 19ٹیم نے 146رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی 52 اور کیمو پال41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے‘ بھارت کی جانب سے مینارک ڈگر نے 3‘ خلیل احمد اور اویش خان نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…