جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایپل نے اتنا منافع کما لیا کہ آپ حیران رہ جائیں گے، پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 28  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
ایپل کمپنی ہر آئی فون پر تقریباً 40 فیصد منافع کما رہی ہے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا کہنا ہے کہ اس نے گذشتہ سہ ماہی میں 18 ارب ڈالر کا خالص منافع کمایا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

آج سے قبل کسی پبلک کمپنی نے ایک سہ ماہی میں اتنا منافع نہیں کمایا اور ایپل کی اس کمائی کی وجہ آئی فون 6 اور 6 پلس کی ریکارڈ فروخت بتائی جا رہی ہے۔

سٹینڈرڈ اینڈ پوئرز کے مطابق اس سے قبل ایک سہ ماہی میں زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کا ریکارڈ تیل کی کمپنی ایگزون موبل کے پاس تھا جس نے سنہ 2012 کی دوسری سہ ماہی میں 15 ارب 90 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا تھا۔

ایپل نے 27 ستمبر سے 27 دسمبر کی مدت کے دوران سات کروڑ 45 لاکھ آئی فون فروخت کیے جو زیادہ تر تجزیہ کاروں کے اندازوں سے کہیں زیادہ تعداد ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو ٹم کک نے اقتصادی ماہرین سے ایک کانفرنس کال کے دوران بات چیت میں کہا ہے کہ آئی فون کی طلب ’حیرت انگیز‘ ہے۔

تاہم آئی فون کے برعکس ایپل کی آئی پیڈ ٹیبلٹ کمپیوٹر کی فروخت مایوس کن رہی ہے اور 2014 میں اس میں مزید 18 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

ایپل کے آئی فون کے جدید ترین ماڈل یعنی آئی فون 6 اور 6 پلس کی طلب میں اضافے نے کمپنی کے منافع کے ساتھ ساتھ فی فون منافع کی شرح میں بھی اضافہ کیا ہے اور اب ایپل ہر آئی فون پر تقریباً 40 فیصد منافع کما رہی ہے۔

صرف چین میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت سے 16 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی

اس ریکارڈ منافع کی خبر آنے پر امریکی بازارِ حصص میں ایپل کے حصص کی قیمت میں 5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سنہ 2014 میں ایپل کی مجموعی آمدن 74 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی جو 2013 سے 30 فیصد زیادہ ہے۔

تاہم ایپل کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ کی قدر میں کمی بیشی سے اس کے گذشتہ سہ ماہی کی آمدن کا چار فیصد ضائع ہوا۔

کمپنی کے مطابق 2014 میں صرف چین میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت سے 16 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی جو ایک برس قبل سے 70 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے برعکس پورے یورپ میں ایپل نے 17 ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں۔

محقق کمپنی کنالس کی منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل اس وقت چین میں سمارٹ فونز فروخت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی بن چکی ہے۔

ایپل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی جدید ترین پراڈکٹ ’ایپل واچ‘ شیڈول کے مطابق اپریل میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…