پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈکپ سے قبل پاکستانی کھلاڑی حارث سہیل کو 'بھوت' چمٹ گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2015 |

کرائسٹ چرچ: ابھی ورلڈ کپ شروع ہونے میں کچھ دن باقی ہیں لیکن پاکستانی کھلاڑی جہاں پریکٹس میچوں کے دوران گراؤنڈ میں خوفزدہ نظر آرہے ہیں وہیں نوجوان کرکٹر حارث سہیل نے دعویٰ کرڈالا  کہ رات کو جنوں اور بھوتوں نے آکر انہیں اتنا خوف زدہ کردیا کہ وہ ڈر کے مارے  پوری رات نہ سو سکے۔

نیوزی لینڈ کے  میڈیا کے مطابق پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والے نوجوان کرکٹر حارث سہیل کرائسٹ چرچ کے ہوٹل ریجز لیٹیمر میں اپنے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کےساتھ مقیم تھے کہ اچانک آدھی رات کو انہوں نے ہوٹل انتظامیہ کو بتایا کہ کچھ جنوں نے اس کے کمرے پر قبضہ جما لیا ہے اور اس کا بیڈ زور زور سے ہلا رہے ہیں جس سے وہ سخت خوف زدہ ہیں جس پر ٹیم کوچ وقار یونس کو جگایا گیا جنہوں نے معاملے کو سنبھالتے ہوئے حارث سہیل کو اپنے کمرے میں سلا لیا۔ حارث سہیل پر بھوتوں کا خوف کچھ اتنا طاری ہوا کہ وہ اگلے روز نیوزی لینڈ کی پریذیڈنٹ الیون کے خلاف  پریکٹس میچ بھی نہ کھیل سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم منیجر نوید اکرام چیمہ کاکہنا تھاکہ واقعے کے بعد حارث سہیل واضح طورپر خوفزدہ اور ڈرے ہوئے نظر آرہے تھے کیوں کہ  حارث کو بخار تھا اور ہوسکتا ہے کہ وہ اسی بخار کی وجہ سے پریشان ہو گئے ہوں تاہم ان کا اب بھی کہنا ہے  ہے کہ کسی جن نے ہی ان کے بیڈ کو زور زور سے ہلایا تھا۔ دوسری جانب ہوٹل انتظامیہ نے واقعے پر تبصرہ کرنے سے  انکار کردیا تاہم ایک اسٹاف ممبر کاکہنا تھا کہ یہ ناقابل یقین واقعہ ہے اور پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اسے کھلاڑی کا کوئی خوفناک خواب قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ہوٹل زلزلے کی تباہی کے بعد 2011 میں دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا لیکن واقعہ والی رات کسی زلزلے کی خبر بھی سامنے نہیں آئی ہے تاہم یہ پہلا واقعہ نہیں جب کسی بین الاقوامی کھلاڑی نے نیوزی لینڈ میں قیام کے دوران جنوں کے بسیروں کا ذکر کیا ہو۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے شین واٹسن سمیت کئی کھلاڑیوں نے 2005 میں اپنے دورے کے دوران لیملے کیسل ہوٹل میں قیام کے دوران اپنے کمروں میں بھوتوں کی شکایت کی تھی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…