پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

کروز شپ کے حجم کا سیارچہ زمین کے ’بہت قریب‘ سے گزرے گا

datetime 27  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ایک کروز شپ کے حجم کا سیارچہ ویلز کے آسمان پر دیکھا جا سکے اور یہ نظارہ 200 سال میں ایک بار ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرِ فلکیات کے مطابق یہ سیارچہ زمین سے ایک کروڑ بیس لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ تاہم فلکیات اصطلاح میں یہ سیارچہ زمین کے بہت قریب سے گزرے گا۔

ماہرِ فلکیات جوناتھن پاول کا کہنا ہے کہ یہ بہت نایاب نظارہ ہو گا۔ پاول کے مطابق اس سیارچے کو شام آٹھ بجے جی ایم ٹی کو مشتری اور روشن ستارے سریئس کے درمیان دیکھا جا سکے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ماہرِ فلکیات میں سیارچے 2004 BL86 کے اس نظارے کے باعث کافی ہلچل ہے۔

پاول کا کہنا ہے ’سیارچے زمین کے قریب سے روز ہی گزرتے ہیں لیکن اس میں دلچسپی زیادہ اس لیے ہے کہ یہ کافی بڑا ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ یہ رات کے وقت گزرے گا۔‘

ان کا مزید کہنا ہے ’زیادہ تر سیارچے اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کو کم درجے کی ٹیلیسکوپ سے بھی نہیں دیکھا جاسکتا۔ لیکن اس سیارچے کو عام سی دور بین سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

پاول کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلے سے تین گنا فاصلے سے گزرے گا۔

انھوں نے بتایا کہ آسمان پر یہ سیارچہ ایسا لگے گا جیسے بہت سست رفتاری سے سفر کر رہے ہے اور تمام چیزوں کی مخالف سمت میں سفر کر رہا ہے۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ بہت قریب سے گزرے گا اور اس کے ب سنہ 2027 میں اتنے کم فاصلے سے گزرے گا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…