اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دہشتگردی کے اقدامات کو فروغ دینے پر 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد اکاﺅنٹس بند کردئیے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق 2 ہزار 15 کے وسط سے اب تک 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد اکاﺅنٹس بند کر دئیے ہیں جن میں زیادہ اکاﺅنٹس کا تعلق شد ت پسند تنظیم داعش سے تھا۔ بند کیے جانے والے اکاﺅنٹس دہشتگردی کے اقدامات کو فروغ دے رہے تھے۔انتظامیہ کے مطابق دہشت گرد سرگرمیوں سے متعلق اکاﺅنٹس ٹوئٹر سے ہٹا دیے جائیں گے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث اکاﺅنٹس پر نظر رکھنے کے لیے ٹیموں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔