پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اداکار رنبیر کپور چور بن گئے

datetime 26  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں برس کے آغاز پر ہی رنبیر کپور اپنے چاہنے والوں کا دل جیتنے کے لیے آرہے ہیں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ فلم “روئے” میں۔

2010 کی بلاک بسٹر فلم “راج نیتی” کے بعد رنبیر کپور اور ارجن رامپال ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں جن کی رومانٹک ایکشن تھرلر فلم “روئے” کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کے ڈائیلاگ پروموز جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس فلم کی ہدایات وکرم جیت سنگھ نے دی ہیں جبکہ فلم میں رنبیر اور ارجن رامپال کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور انوپم کھیر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

بھوشن، دیویا اور کرشن کمار کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور بحیثیت “روئے” ایک چور جبکہ جیکولین بحیثیت عائشہ (فلم میکر) ڈبل رولز میں نظر آئیں گی۔

ارجن رامپال بحیثیت کبیر ایک رائٹر کا کردار نبھا رہے ہیں، رومانس ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم کا میوزک انکت تیواری، امل ملک اور میت بروس انجان نے ترتیب دیا ہے جس نے کافی تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

اے اے فلمز کے تحت رواں سال 13 فروری کو سینما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم دیکھتے ہیں شائقین کو کتنا متاثر کر پاتی ہے۔‬

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…