پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

زمین سے باہر زندگی کی تلاش- ناسا نے کامیابی کا اعلان کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2016

نیویارک(نیوزوڈیسک) سائنس دانوں نے مریخ کے بعد پلوٹو پر بھی پانی اور برف کی موجودگی کا انکشاف کرکے ان سیاروں پر ایلین کی موجودگی پر یقین رکھنے والوں کے لیے اس مخلوق کی کائنات میں موجودگی کے شواہد فراہم کردیئے ہیں۔ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پلوٹو پر برف کے بڑے پہاڑ موجود ہیں اور وہاں پانی کا ذخیرہ پہلے کی گئی تحقیق سے کہیں زیادہ ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہاں کبھی زندگی رہی ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پلوٹو پر نہ صرف برف بلکہ کچھ پراسرار قسم کی چٹانوں کی موجودگی بھی سامنے ا?ئی ہے جب کہ وہاں درجہ حرارت منفی 240 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ برف کے ان پہاڑوں میں کچھ چھوٹے جاندار وہاں موجود ہیں۔ناسا کے ترجمان کے مطابق پلوٹو کی لی گئی تصاویر کے نئے نقشوں سے یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ وہاں موجود برف کے پہاڑ ان کی سوچ سے کہیں زیادہ اور دور تک پھیلے ہوئے ہیں اور یہ ایک اہم انکشاف ہے جب کہ اس نئی دریافت کے بعد ایلین کے متلاشی ماہرین فلکیات اور کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مریخ پر بہتے پانی کے بعد پلوٹو پر برف کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ ان سیاروں پر نہ صرف ماضی میں بلکہ اب بھی زندگی موجود ہے۔ اسی طرح کچھ سائنس دان اس بات کو مانتے ہیں کہ زندگی کے لیے سب سے موزوں سیارہ مشتری کا چاند ہے جہاں پر بہتے پانی کی کئی جھیلیں موجود ہیں۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…